ناول: عشقِ حدود قسط 6 – ایک فیصلہ… دل کی رضا سے استنبول کی صبح آج کچھ الگ سی تھی… ہوا میں ہلکی سی خنکی… اور گھر کے اندر ایک خوشگوار سی ہلچل۔ --- امیر کایا کے گھر کا لان… علیزہ ہاتھ میں ایک چھوٹا سا soft toy لیے دوڑ رہی تھی 😄 “مجھے پکڑ کے دکھاؤ!” وہ زور سے ہنسی… اور پیچھے مڑ کر دیکھا— مہر، عنایہ اور حورین اس کے پیچھے تھیں 😆 “علیززہااا! رک جاؤ!” مہر نے ہنستے ہوئے کہا “نہیں پکڑ سکتی تم لوگ!” 😜 عنایہ ہنسی، “یہ تو واقعی بچی بن گئی ہے آج!” حورین نے مسکرا کر کہا، “آج نہیں… یہ ہمیشہ ایسی ہی تھی” --- اچانک علیزہ رک گئی… سانس لیتے ہوئے آہستہ سے بولی… “میں… پہلے بھی ایسی ہی تھی…” سب خاموش ہو گئیں۔ “امی ابو کے ساتھ… میں بہت ہنستی تھی… شرارتیں کرتی تھی…” اس کی آواز ہلکی سی بھر آئی… “بس… تائی کے ظلم نے مجھے بدل دیا…” چند لمحے خاموشی رہی… پھر وہ خود ہی مسکرا دی 😄 “لیکن اب… لگتا ہے میرا اندر والا بچہ واپس آ گیا ہے!” --- مہر نے آگے بڑھ کر اس کے سر پر ہاتھ رکھا 💛 “اور ہم اسے دوبارہ کبھی کھونے نہیں دیں گے” --- اسی وقت… 📱 فون بجا یہ کال امیر کایا کی تھی — حورین کے لیے حورین نے کال اٹھائی...